عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پر اہم پیشرفت متوقع

World Bank President Ajay Banga Visits Pakistan for 10-Year Country Partnership

یوتھ ویژن نیوز : (واصب ابراہیم سے) اسلام آباد: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ چار فروری تک ملک میں قیام کریں گے اور اس دوران متعدد اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اجے بنگا وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچے، جہاں وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدر عالمی بینک نے مذہبی رسومات ادا کیں اور سکھ برادری نے انہیں سروپا پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق اجے بنگا وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں اہم پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس پارٹنرشپ کے تحت مالی معاونت، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت یہ دورہ جاری ہے اور ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک کے صدر کا دورہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اثرات رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں