صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دیدی

صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دینے کا موقع۔

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی، پاکستان عالمی سطح پر فلسطین اور امن کی کوششوں میں حصہ لے گا۔

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے اور پاکستان اس عالمی فورم میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیرِ اعظم کا وزیرِ اعلی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، گل پلازہ کراچی میں آگ پر اظہار افسوس

ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لیتا رہے گا اور مسئلہ فلسطین کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کاوشوں کو جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں