8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی تیاری،سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت تحریکِ انصاف کا فیصلہ کن اجلاس
یوتھ ویژن نیوز : (مبشر بلوچ سے) لاہور: تحریکِ انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی زیر صدارت 8 فروری کی ہڑتال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے ممبرانِ صوبائی اسمبلی، سینئر رہنماؤں اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ملک میں آئین، قانون اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے آئندہ ہڑتال کو منظم، مؤثر اور بھرپور انداز میں منانے کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کرنا تھا۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے ہڑتال کی حکمت عملی، مقامی اور صوبائی سطح پر رابطہ کاری کے طریقہ کار، اور عوامی آگاہی مہمات پر غور و خوض کیا۔ سینیٹر عون عباس بپی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی حقوق، آئین اور قانونی جمہوری عمل کا تحفظ تحریکِ انصاف کی اولین ترجیح ہے اور ہڑتال کو پرامن اور مؤثر انداز میں منانا سب کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹر عون عباس بپی کی سابق ترجمان وزیراعلیٰ افتخار چیمہ کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
پارٹی رہنماؤں نے اجلاس میں مختلف اضلاع میں ہڑتال کے انتظامات، رابطہ کاری کے نیٹ ورک اور عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کے دوران عوامی اور کاروباری سرگرمیوں کو کم سے کم نقصان پہنچے، جبکہ مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں کے دوران پرامن رہنے کی بھرپور ہدایات دی جائیں گی۔
سونئی گئی تجاویز میں عوامی رابطہ کاری، میڈیا مانیٹرنگ اور سوشل میڈیا پر ہڑتال کے بارے میں معلومات کی بروقت ترسیل شامل تھی تاکہ عوام کو ہڑتال کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ سینیٹر عون عباس بپی نے اجلاس کے اختتام پر تمام عہدیداران اور ممبران کو ہدایت کی کہ وہ 8 فروری کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کریں اور عوامی تعاون کو یقینی بنائیں۔