وزیراعظم شہباز شریف کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد کا پیغام

یوتھ ویژن نیوز : (واصب ابر اہیم سے) انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا اور قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ کر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کرے گی۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منایا اور سجدۂ شکر ادا کیا، جبکہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا بھارتی فیصلہ ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں