نیشنل پریس کلب لودھراں کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

“نیشنل پریس کلب لودھراں کی حلف برداری تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور صحافتی شخصیات”

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) نیشنل پریس کلب لودھراں کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری، صحافت کو معاشرے کی آواز قرار دے دیا گیا۔

نیشنل پریس کلب لودھراں (رجسٹرڈ) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں لیاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کے ترجمان ہوتے ہیں اور ان کی تجاویز و مشاورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے چیئرمین نیشنل پریس کلب عمران علی اعوان اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلمی جہاد کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کر رہے ہیں اور منتخب عہدیداران کو چاہیے کہ وہ دن رات عوامی مشکلات کی نشاندہی کیلئے کام کریں، انہوں نے عمران علی اعوان کو صحافت کا درخشندہ ستارہ قرار دیتے ہوئے لودھراں کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اور نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

لودھراں میں سرکاری فیسوں کی وصولی اور ایگزیکٹو واش رومز کی تعمیر کا جائزہ

تقریب میں سماجی، سیاسی، مذہبی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مثبت اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے، مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت میں گروپ بندی کے خاتمے سے عوامی مسائل زیادہ مؤثر انداز میں اجاگر ہو سکتے ہیں، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی، تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر، وائس چیئرمین اور دیگر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں