مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی، دو ہفتوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک
یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فوجی جھڑپوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں کم از کم تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی اخبار The Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے چھ اہلکارکویت میں جبکہ چھ دیگرعراق میں مختلف واقعات کے دوران مارے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے دوران ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد تیرہ تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ جاری کارروائیوں کے دوران کم از کم دس امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر اتفاق، اسرائیل کی جانشین کو مارنے کی دھمکی
امریکی جریدے کے مطابق مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے تقریباً دو سو اہلکاروں میں سے ایک سو ستر صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ باقی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو سیکیورٹی کے سنگین خدشات لاحق ہیں جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔