مریم نواز نے کرایہ سسٹم میں شفافیت اور پاک-چین تعلقات پر زور

مریم نواز شریف بس اسٹینڈ کا دورہ، عید پر مسافروں کے کرایہ میں شفافیت یقینی بناتے ہوئے، ساتھ چین کے قونصل جنرل سن یان

یوتھ ویژن نیوز: (عمران قذافی سے) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا، بس سٹینڈز پر کرایہ نامہ نمایاں کرنے اور مسافروں کے تحفظ کی ہدایت کی۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی قدم: لودھراں میں مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم،…

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بس سٹینڈز پر کرایہ نامہ نمایاں آویزاں کرنے، زائد کرایوں کی روک تھام اور ٹکٹ بلیک مارکیٹ کے خلاف سخت نگرانی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ مریم نواز نے روزہ دار مسافروں کے افطار کے انتظامات اور انتظار گاہوں میں آرام دہ نشستوں اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ عید کے موقع پر غریب مسافروں کا استحصال ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے لاہور میں نئے چینی قونصل جنرل سن یان سے ملاقات بھی کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-چین سٹراٹیجک تعاون اور سی پیک پروگرام کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

مریم نواز نے چین کی جانب سے پاکستان کی علاقائی سلامتی، خودمختاری اور ترقی میں کردار کو سراہا، جبکہ قونصل جنرل سن یان نے پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی اور معاشی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں