لودھراں پولیو مہم: پہلے روز 98.8 فیصد ہدف حاصل، ایک لاکھ 28 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل

lodhran-polio-campaign-first-day-report

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) لودھراں: ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرِ صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع لودھراں میں قومی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز 1 لاکھ 28 ہزار 111 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ یہ تعداد پہلے دن کے مقررہ ہدف کا 98.8 فیصد ہے، جو کہ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی منصوبہ بندی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔ ضلع بھر میں مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچے مقرر ہے۔

لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

کیمپ آفس میں منعقدہ اس اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام سمیت یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے بقیہ دنوں میں بھی اسی رفتار کو برقرار رکھا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے فیلڈ ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم قومی فریضہ قرار دیا اور سو فیصد نتائج حاصل کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں