لودھراں: ڈی سی محمد اشرف کا پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لودھراں: ڈی سی محمد اشرف کا پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کا پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول کی سپلائی اور سٹاک کا جائزہ، شہریوں کو غیر ضروری خریداری سے گریز کی ہدایت۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے کہا ہے کہ ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے اور پیٹرول کی سپلائی و ڈیمانڈ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کے دورے کے دوران پیٹرول کی فراہمی اور سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری طور پر پیٹرول خریدنے سے گریز کریں اور صرف ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔

لودھراں بوائز سکاؤٹس تقریبِ حلف برداری: ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے صدر کا حلف لیا

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیٹرول پمپس پر سپلائی اور سٹاک کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی یا فروخت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محمد اشرف نے بتایا کہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں اور سپلائی کا نظام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورچارجنگ یا پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پیٹرول پمپس کی انسپکشن کر رہے ہیں اور مقررہ سرکاری نرخوں پر پیٹرول کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں