ایچ ای سی کا بلوچستان و فاٹا اسکالرشپ طلبہ کیلئے ٹیسٹ اعلان
یوتھ ویژن نیوز: ( خصؤصی رپورٹ برائے اُمِ ہانی سے) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے اسکالرشپ پروگراموں کے تحت مستفید ہونے والے طلبہ کے لیے قابلیت ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹیسٹ مستقبل کی تعلیمی شفافیت اور میرٹ کے بہتر نفاذ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
قابلیت ٹیسٹ کے مقاصد کیا ہیں؟
ایچ ای سی کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت کو جانچنا ہے۔ نئے ماڈل ٹیسٹ طلبہ کی تعلیمی لیاقت اور کارکردگی کے معیارات سے ہم آہنگ ہوں گے۔
بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کیلئے خصوصی اقدامات
ایچ ای سی نے وضاحت کی کہ ٹیسٹ کے شیڈول، مراکز اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ اور متعلقہ پورٹلز پر جاری رہنے والے اپڈیٹس کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
میرٹ اور شفافیت کیلئے نیا سسٹم
کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد اسکالرشپ پروگراموں میں شفافیت کو بہتر بنانا اور اہل طلبہ کو زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ ٹیسٹ تمام امیدواروں کے لیے یکساں معیار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔