عوامی مسائل کا حل: ڈپٹی کمشنر لودھراں کی ’اوپن ڈور پالیسی‘ کے تحت سائلین سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف اپنے دفتر میں شہریوں کی درخواستیں سنتے ہوئے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت احکامات جاری کرتے ہوئے۔

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) : حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے "اوپن ڈور پالیسی” کے تحت اپنے دفتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھے، جہاں ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل براہِ راست ڈی سی کے سامنے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران شہریوں نے وراثتی جائیداد کے تنازعات، سیوریج کے مسائل، ناجائز قبضوں کی واگزاری، ملازمت کے حصول اور علاج معالجے سے متعلق تحریری اور زبانی شکایات کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ان مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ٹیلیفونک ہدایات اور تحریری احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی لودھراں میں فیلڈ وزٹ، انفراسٹرکچر اور تعلیمی منصوبوں کا معائنہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہماری تھوڑی سی توجہ اور کوشش سے حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عوامی اعتماد کے حصول کے لیے ہمیں شہریوں کو ریلیف ضرور دینا چاہیے۔ میری پوری کوشش ہے کہ میرے دفتر آنے والے ہر سائل کا مسئلہ میرٹ پر حل ہو۔” شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس عوامی انداز کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اسی طرح متحرک رہ کر لوگوں کی مشکلات کم کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں