مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، سیکریٹری جنرل او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر 48ویں اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی، عوام کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ یمن کی صورتحال او آئی سی کے لیے تشویشناک ہے، حوثیوں کے شہری آبادیوں پر حملے قبل مذمت ہیں، یمن میں خونریزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں