روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

زمین کی ایک سے دوسرے سرے تک کھدائی ممکن ہے؟

‘زمین کی ایک سے دوسرے سرے تک کھدائی ممکن ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ:
‘زمین کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کھدائی کر کے پہنچنا ممکن ہے یا نہیں؟
اگر ایسا کیا جائے۔
تو!
‘اس کے کیا نتائج حاصل ہوں گے ؟
جانئے اس خصوصی رپورٹ میں۔۔۔
فرض کریں کہ:
‘اگر سائنس ایسی کوئی تیکنیک ایجاد کرلے کہ پاکستان سے سوراخ کر کے زمین کے دوسرے سرے تک پہنچا جائے تو زمین کا یہ دوسرا سِرا میکسکو اور ارجنٹینا کے درمیان سمندر میں نکلے گا جس کی پیمائش 12740 کلو میٹر ہوگی۔

یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ:
‘اگر انسان ساڑھے 5 کڑور کلو میٹر (55,000,000KM ) فاصلہ طے کر کے  مارس تک پہنچ سکتا ہے۔
تو!
‘صرف 12740 کلو میٹر زمین میں  سوراخ کر کے دوسرے سرے تک کیوں نہیں  جا سکتا؟
رپورٹس کے مطابق:
سائنس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تا حال انسان زمین کی صرف 12 کلو میٹر تک کی ہی کھدائی کر سکا ہے۔
ایک محتاط تحقیق کے مطابق:
‘زمین میں سب سے کم کھدائی قبر کی ہے جس کی گہرائی 6 فُٹ ہے۔

دوسری جانب جانوروں کی بات کی جائے تو نائل مگر مچھ 40 فُٹ کی گہرائی تک اپنی بِل کھود سکتا ہے جو کہ اب تک کی جانوروں کی جانب سے کھودی گئی سب سے گہرا بل ہے۔
‘دبئی میں تاریخ کا سب سے گہرا سوئمنگ پول ’ڈیپ ڈائیو‘ بنایا گیا تھا۔
‘جس کی گہرائی 170 فٹ تھی اور اس میں ٹوٹل ڈیڑھ کروڑ لیٹر پانی موجود ہے۔
‘346 فُٹ کی گہرائی تک دنیا کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن بنا ہوا ہے جو کہ یوکرین کے شہر کیف میں واقع ہے۔
‘720 فُٹ کی گہرائی تک دنیا کے سب سے گہرے دریا ’کونگو رِیور‘ کی گہرائی ناپی جا چکی ہے، یہ دریا افریقا میں واقع ہے۔

‘دنیا کی سب سے گہر ی ریل سرنگ ’سائکن ٹنل‘ کی گہرائی 790 فُٹ ہے، یہ سرنگ نما ٹرین کا راستہ زیر زمین جاپان کے دو شہروں کو آپس میں ملاتا ہے۔
‘دنیا کی سب سے گہری سرنگ کی پیمائش 958 فُٹ ہے جو کہ روگا لینڈ میں موجود ہے۔

‘زمین کی 1000 فُٹ گہرائی تک نیوکلیئر ہتھیار وار کر سکتا ہے۔
دنیا کے سب سے گہرے غار کی گہرائی 7200 فُٹ ہے جو کہ جارجیا میں موجود ہے۔

‘افریقا میں موجود دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان کی گہرائی 13120 فُٹ ہے۔
جس میں جانے کے لیے کان کُنوں کو پورا ایک گھنٹہ سفر کرنا پڑتا ہے، اس گہرائی تک پہچنے تک زمین کا درجہ حرارت 66 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔
جبکہ!
‘انسان اس سے زیادہ گہرائی تک زمین میں سوراخ کر چکا ہے۔
جی ہاں !
‘انسان 23 سینٹی میٹر چوڑا، 40230 فُٹ گہرائی تک ایک سوراخ کر چکا ہے جسے ’کولا سُپر ڈیپ بُور ہول ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے کیے جانے والے اس سوراخ کا مقصد زمین کے درمیان (زمینی مرکز) تک پہنچنا تھا۔
مگر!
‘ڈِرِلنگ مشین اس مشن کو پورا نہ کر سکی جس کی وجہ زمین کا دجہ حرارت تھا۔
9 سالوں کی مسلسل کوشش کے بعد ڈرلنگ مشین نے زمین کے دجہ حرارت کے آگے ہار مان لی تھی، 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ کر ڈرلنگ مشین آگے سوراخ کرنے سے قاصر رہی۔
حیرت انگیز طور پر انسان اپنے اس ریکارڈ کو خود ہی توڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

‘قطر کی ایک آئل کمپنی ’الشاہین‘ کی جانب سے 40,318 فُٹ گہرا سوراخ کر کے دنیا کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ:
ہماری زمین کا مرکز 6371 کلو میٹر ہے جبکہ تا حال انسان صرف 12 کلو میٹر تک ہی زمین میں سوراخ کر چکا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com