روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

فیس بک کی پاکستان میں مونی ٹائزیشن شروع ، پیسے کمانے کا اہل کون ؟

سوشل ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانی صارفین کے لیے بھی ویڈیوز سے پیسے کمانے کی سہولت یعنی مونی ٹائزیشن شروع کر دی ہے اور صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کا آپشن دے دیا ہے۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ فیس بک سے آمدنی حاصل کرنے کے اقدامات کے حوالے سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔
پاکستان میں اپنا فیس بک پیج چلانے اور اس پر ویڈیوز سمیت دیگر مواد شیئر کرنے والے متعدد ایڈمنز نے بتایا کہ فیس بک نے ان کے پیجز کے لیے اِن سٹریم اشہارات کی سہولت دے دی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اردو کو ان زبانوں میں شامل کر دیا گیا ہے جن کی ویڈیوز کو اب مونیٹائز کیا جاسکے گا اس کے علاوہ پاکستانی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فیس بک نے تسلیم کرنا شروع کر دی ہیں۔
ماضی میں اردو ویڈیوز اور پاکستانی بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کو یہ سہولت میسر نہ تھی لیکن اب فیس بک نے پاکستانیوں کے لیے بھی مونیٹائزیشن کی سہولت فراہم کی ہے۔
فیس بک ویڈیو مواد کو کیسے مونیٹائز کرتا ہے؟
سوشل پلیٹ فارم فیس بک کے مطابق اِن سٹریم ایڈز کے ذریعے ویڈیوز کی ابتدا اور درمیان میں ویڈیو اشتہارات اور تصاویر پر مبنی اشتہارات چلائے جاتے ہیں۔
مونیٹائزیشن کی سہولت حاصل کرنے والے پیجز کے ایڈمنز کو فیس بک یہ موقع دیتا ہے کہ وہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت بتائیں کہ وہ اپنے مواد میں اشتہار چلانا چاہتے ہیں یا نہیں، مثبت آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک صارفین کو ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھاتا ہے۔
فیس بک مونیٹائزیشن کن کے لیے ہے؟
فیس بک کے مطابق مونیٹائزیشن کی سہولت ویڈیوز اور ایسے مواد کے لیے ہوتی ہے جس پر اشہارات دیے جا سکیں۔
وڈیوز کو مونیٹائز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پیج پر 10 ہزار فالورز ہوں اور گزشتہ ساٹھ دنوں آپ کی ویڈیوز کو چھ لاکھ منٹس تک دیکھا گیا ہو۔ اس کے علاوہ آپ کے پیچ پر پانچ ایکٹو ویڈیوز کا ہونا بھی ضروری ہے۔
پاکستان میں اشتہارات پر کتنی رقم خرچ ہوتی ہے؟
اشتہارات پر خرچ کی جانے والی سالانہ رقم سے متعلق ایک رپورٹ میں ڈان گروپ سے منسلک ’ارورا‘ نامی میگزین نے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 34 ارب روپے ٹیلی ویژن اور 16.8 بلین روپے ڈیجیٹل میڈیا پر خرچ کیے گئے تھے۔
پاکستان میں مالی سال 2019/20 میں ڈیجیٹل میڈیا پر خرچ کردہ رقم 13.65 بلین روپے تھی۔
ارورا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا پر خرچ کی جانے والی رقم کا سب سے زیادہ حصہ فیس بک پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل اشتہارات کے اخراجات کے لحاظ سے پاکستان میں گوگل اور یوٹیوب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے اعدادوشمار رپورٹ کرنے والے ادارے سٹیٹسٹا کے مطابق پاکستان میں فیس بک کے چار کروڑ 35 لاکھ سے زائد ایکٹیو صارفین ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com