ایف اے ٹی ایف: یو اے ای پر گرے لسٹ کی تلوار
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو اپنے نظام میں بڑی اور بنیادی تبدیلیاں لانے کا ٹاسک دیا ہوا تھا۔
ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں جاری اجلاس میں امارات کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔
ادارہ یہ فیصلہ کرے گا کہ خلیجی ملک نے منی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے، یا اسے کڑی نگرانی کی “گرے لسٹ” میں شامل کیا جائے؟
Load/Hide Comments