Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں۔ماڈل و اداکارہ رومیسہ ذوالفقار

اسلام آباد (ایف نعیم مردانوی)شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں اور میں نے شہرت کے بجائے اپنی ساری سوچ اور دھیان اپنی اداکاری پہ مرکوز رکھا ہوا ہے۔اِن خیالات کا اظہار نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) سے اداکاری کے شعبے میں ڈپلومہ کرنے والی نئی اُبھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ رومیسہ ذوالفقار نے روزنامہ یوتھ ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کی سیڑھی پر چڑھتے ہوئے کامیاب ہونا چاہتی ہوں۔

اور اپنے کام کے ذریعے سے اپنا الگ ایک مقام بنانا چاہتی ہوں تا کہ لوگ مجھے میرے کام کے حوالے سے پہچانے اور مجھے راتوں رات سُپر سٹار بننے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی میں بہت کچھ سیکھ رہی ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں اِس وقت مختلف برانڈز کے کمرشلز میں مصروف ہوں جبکہ کئی تھیٹر پلیزمیں بھی کام کرچکی ہوں اور اِس کے علاوہ اے آر وائی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”عشقیہ“ اور ٹی وی ون چینل سے نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”راک سٹار“ میں اپنے فن اداکاری کا مظاہرہ کرچکی ہوں جسے شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی جس کیلئے میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔ماڈل و اداکارہ رومیسہ ذوالفقار نے مزید بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں اِس وقت این ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ”فنکار“ میں بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں جو بہت جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اور اِس وقت پڑھے لکھے ماحول میں کام ہورہا ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں آئے ہوئے بہت کم عرصہ ہوا ہے لیکن اپنی محنت اور اپنے کام سے اپنے آپ کو اِس شعبے میں منوایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com