Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلئے گورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

کراچی: (نبیلہ اکبر سے )معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئے۔ میزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں  ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔

صنم سعید نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔

اداکارہ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔ میزبان نے اپنے سوال کو مزید بڑھاتے ہوئے پوچھا کیا آپ پھر سے یہی دعا کریں گی تو صنم سعید نے کہا جو اس ملک کے لیے اچھا ثابت ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کروں گی۔

اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی۔ میزبان نے اداکارہ سے پوچھا اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟

اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی۔ اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com