روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

موقع ملنے کے باوجودپاکستانی ملک میں ہی رہنےکےخواہاں

لاہور (ثآقب ابراہیم غوری سے) پاکستانیوں کی اکثریت بیرون ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود ملک میں ہی رہنے کی خواہاں، 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے،24 فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا، گیلپ پاکستان نے سروے نتائج جاری کر دیے۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ایک سروے کروایا گیا، جس میں ملک بھر سے کل 5 ہزار افراد سے ان کی رائے مانگی گئی۔ گیلپ سروے کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آیا پاکستانی شہری موقع ملنے پر بہتر زندگی کے حصول کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں یا اپنے ہی ملک میں رہنا پسند کریں گے۔ گیلپ پاکستان کے اس سروے کے دوران حصہ لینے والے پاکستانیوں کی اکثریت نے پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ سنایا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں بہتر زندگی کے حصول کیلئے کسی امیر ملک میں جانے کا موقع فراہم بھی کیا جائے تو پھر بھی وہ بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں ہی رہنا پسند کریں گے۔ جبکہ سروے کے دوران 24 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک ضرور جائیں گے۔
سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے والے شہریوں سے ان کی سیاسی وابستگی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق جن افراد نے موقع ملنے کے باوجود پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا کہا، ان میں اکثریت پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 79 فیصد ، پاکستان تحریک انصاف کے 75 فیصد جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 73فیصد ووٹرز نے کہا کہ ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود وہ پاکستان نہیں چھوڑیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com