روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

ہشام سرور مین آف دی میچ قرار، وزیر اعظم کی اپوزیشن کو للکار، ای تجارت پورٹل کا افتتاح، عون عباس بپی کو بہترین کارکردگی پر شاباش

اسلام آباد۔21فروری (عمران قذافی / علی رضا / عاقب غوری سے):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو تلقین کی کہ ”گھبرانا نہیں”، آج اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ ”گھبرانا نہیں”، پاکستانی نوجوانوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جو انقلاب آیا ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے نوجوان اور ملک خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتے ہیں، حکومت ای۔تجارت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی، رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے زیرو ٹیکس کر دیا ہے، آئندہ چند سالوں کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں برآمدات 50 ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں قومی ای۔تجارت پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعظم کے معاون خصوصی عون عباس بپی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے بارے میں یہاں بات کی گئی کہ میں نے سب سے زیادہ جملہ کونسا بولا ہے تو میں خود آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے سب سے زیادہ جو بات کہی وہ یہ ہے کہ ”گھبرانا نہیں”، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو حالات بہت خراب تھے اور ملک دیوالیہ ہو چکا تھا، مجھے ٹیم کی فکر تھی کہ یہ گھبرا جائے گی، اس لئے میں نے انہیں تلقین کی کہ ”گھبرانا نہیں”، جب سب سے مشکل کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ہم کھیلتے تھے تب بھی میں اپنی ٹیم کو یہی کہتا تھا اور آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ ”گھبرانا نہیں”۔ وزیراعظم نے بہترین پریزنٹیشن پر عون عباس بپی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے بہترین کام کیا ہے اور ان میں جذبہ و جنون ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑے مواقع ہیں اور اس شعبہ میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آ گیا ہے، نوجوانوں کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں بہت تھوڑے سے اقدامات کرکے برآمدات میں ہم 2 ارب سے پونے 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، آئندہ چند سالوں تک آئی ٹی کی برآمدات 50 ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی اور مراعات اور سہولیات میں اضافہ کرے گی، ہم نے رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے زیرو ٹیکس کر دیا ہے، میں نے بل گیٹس کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی، وہ ایسے انسان ہیں جنہوں نے مزید پیسہ کمانے کی بجائے پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مدد کی اور اس کیلئے بہت پیسہ خرچ کیا، گذشتہ ایک سال میں پاکستان میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، بل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا مقصد یہ تھا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں بھی ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے، اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں لیکن سسٹم انہیں آگے نہیں آنے دیتا، جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں، سسٹم نہ ہونے کے باوجود نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں، حکومت نے ملک میں تین طرح کے تعلیمی نظام کا خاتمہ کر دیا ہے اور پرائمری تک یکساں نصاب نافذ کر دیا ہے کیونکہ ہمارا نظام تعلیم عام آدمی کو اوپر نہیں آنے دیتا، امیر اور غریب کیلئے الگ الگ نظام کا خاتمہ ہو گیا ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، نوجوانوں کو مختلف قسم کے کورسز اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے، نوجوان بالخصوص خواتین آئی ٹی کی بدولت گھر بیٹھے کاروبار کر رہی ہیں، ہماری بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے نہ صرف انہیں روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی اس سے بے تحاشا فائدہ ہو گا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے ای۔تجارت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور ای۔تجارت پورٹل کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بینک دنوں میں ٹرانزیکشن کرتے تھے لیکن اب یہ کام سیکنڈز میں ہو رہا ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے دنیا بھر کے پاکستانی استفادہ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں ڈیجیٹل اکانومی فروغ پا رہی ہے، حکومت نے ای۔کامرس کیلئے بہت کم عرصہ میں بہت زیادہ کام کیا ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں گذشتہ سال 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس سال 75 فیصد تک اضافہ کی توقع ہے، ہم اس شعبہ میں ہر سال 100 فیصد اضافہ چاہتے ہیں، اس سلسلہ میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عون عباس بپی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے اشیاء کی خرید و فروخت ای۔کامرس ہے اور دنیا بھر میں اس کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، 30 کھرب ڈالر کی ای۔کامرس ہو رہی ہے، پاکستان میں ہماری حکومت نے پہلی بار ای۔کامرس کی ٹریڈ کو رجسٹرڈ کیا، پاکستان میں 10 لاکھ ایکٹو فری لانسرز ای۔کامرس کے شعبہ میں کام کر رہے ہیں، حکومت اس شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت ای۔کامرس کے شعبہ میں جدت آ رہی ہے، اس کے ذریعے برآمدات کو آسان بنایا گیا ہے، حکومت نے ملک بھر میں تھری جی اور فور جی کا نیٹ ورک بڑھایا ہے، نئی تیز ترین فائبر آپٹکل بچھائی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ یوزرز میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای۔کامرس کے شعبہ سے 36 فیصد خواتین وابستہ ہیں جبکہ 30 فیصد بطور لیبر کام کر رہی ہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالر تک اضافہ کی توقع ہے، ای۔کامرس کیلئے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان فری لانسرز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھی بڑی مارکیٹ ہے، 50 ہزار ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل شاپس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com