وزیراعظم نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد (علی رضا غوری سے)وزیرعظم عمران خان نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم پورٹل کی طرز پر نیا پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل ہم نے وزیراعظم پورٹل کی چھتری تلے تعلیمی وظائف کی شکایات کیلئے مکمل طور پر ایک الگ پورٹل متعارف کروایا۔ یہ طلبہ کی شکایات کےبروقت اور مربوط حل کو یقینی بنائےگا۔ رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 2.6 ملین مستحق اور قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments