Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

ممبئی: (نبیلہ اکبر سے )ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار ہوگئی۔

بالی ووڈ کے مایا ناز فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘  میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو کہ 1960 کی دہائی کے دوران ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین میں سے ایک تھیں۔ فلم رواں ماہ 25 فروری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم فلم کی ریلیز خطرے میں پڑگئی۔

ھارتی میڈیا کے مطابق گنگو بائی کی فیملی نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں اور دونوں پرہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

گنگوبائی کے گود لیے ہوئے بچوں کے وکیل ایڈوکیٹ نریندر دوبے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ ان کی ماں کو اسکرین پر ایک خراب عورت کے طور پر دکھایا جائے۔وکیل نے کہا کہ صرف پیسوں کی خاطر ایک عورت کو خراب دکھایا جارہا ہے یہ انسان کے کردار کو مارڈالتا ہے۔ یہ صرف ماں اور بیٹے کی بات نہیں بلکہ یہ ہر عورت کے عزت اور وقار کی بات ہے۔ کوئی عورت نہیں چاہے گی کہ اسے فحش انداز میں پیش کیا جائے۔

وکیل نے کہا اگر ہم حسین زیدی کی کتاب میں لکھی گئی باتوں پر یقین کریں تو انہوں نے لکھا ہے کہ گنگو بائی کبھی ایک طوائف بننا نہیں چاہتی تھیں۔ تو کیا کوئی عورت چاہے گی کہ اسے اس انداز میں پیش کیا جائے۔

وکیل نے کہا گنگو بائی ایک سماجی کارکن تھیں اور ان کے گھر والوں کے مطابق مرارجی دیسائی، جواہر لال نہرو اور اٹل بہاری واجپائی انتخابات کے دوران ان کے گھر آتے تھے کیونکہ وہ اس وقت کماٹھی پورہ کی مشہور شخصیت تھیں۔ وہ اس علاقے میں موجود خواتین کے حقوق کے لیے لڑی تھیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کووڈ کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے تاخیر کا شکار ہے۔ تاہم اب فلم کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ اداکار اجے دیوگن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com