خارجہ پالیسی کو جدید بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اقتصادی استحکام سے مشروط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس بھرپور وسائل موجود ہیں اور وزارت خارجہ میں ہم نے اقتصادی سفارت کاری کے اقدام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان انتہائی محنت کرتے ہیں۔

مخدوم  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس مذہبی و ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان کا خواب دیکھا یہ سوچ کی تبدیلی ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وسط ایشیا کے ساتھ اقتصادی فٹ پرنٹ کو بڑھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں