ہم نےپارٹی مستقبل دیکھنا اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، شاہد خاقان عباسی

سانگھڑ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے مستقبل دیکھنا اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں ملتی رہتی ہیں۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ سندھ میں نواز حکومت نے سڑکوں کو جال بچھایا لیکن سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بل پاس ہونا اور یوسف رضا گیلانی کی عدم موجودگی ان کی غلطی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
بلدیاتی نظام ایسا بنائیں جس میں اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں