روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر یں گے اور ملک میں الیکشن 2023سے پہلے نہیں ہوں گے،گور نر پنجاب

لاہور۔ (یاسر ملک سے ):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور آج بھی تحر یک انصاف سے بڑا کوئی جلسہ نہیں کر سکتا ،بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی ورکرز کو متحد ہوکر امیدوارو ں کو سپورٹ کر نا چاہیے جب سب ملکرالیکشن لڑیں گے تو یقینی طور پرتحر یک انصاف کی ہی جیت ہوگی، وہ جنوبی پنجاب کے 2ہزار سے زائد پارٹی ورکرز کے اعزاز میں ناشتہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے

،انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر یں گے اور ملک میں الیکشن 2023سے پہلے نہیں ہوں گے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے جنوبی پنجاب سے ملتان ڈویژن کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے جانیوالے ناشتہ میں صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک ،صوبائی وزیر حسنین جہانیاں گر دیزیرکن قومی اسمبلی قاسم نون، رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری، تحر یک انصاف وکلاخواتین ونگ یوتھ اور دیگر ونگز کے عہدیداران سمیت دو ہزار سے زائد کارکنان شر یک ہوئے جنہوں نے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتہ پر گور نر پنجاب کا خصوصی طور شکر یہ اداکیا ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور آج بھی تحر یک انصاف سے بڑا کوئی جلسہ نہیں کر سکتا ،بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی ورکرز کو متحد ہوکر امیدوارو ں کو سپورٹ کر نا چاہیے جب سب ملکرالیکشن لڑیں گے تو یقینی طور پرتحر یک انصاف کی ہی جیت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پرکہہ چکے ہیں کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر ہی دیئے جائیں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی اور نظر یاتی سیاست کی ہے وہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور پورے ملک میں یکساں ترقی بھی انکا مشن ہے عوام کو صحت او ر تعلیم جیسی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی صحت کارڈ اور احساس پروگرام جیسے منصوبے بھی حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لیے حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے عمران خان بطور وزیر اعظم اور تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات بھی اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور عوامی تر قی کے اقدامات کو سب تسلیم کررہے ہیں عالمی اقتصادی فورم نے بھی پاکستانی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت، یونیورسل ہیلتھ کئیر، ماحولیاتی تحفظ، انسانی وسائل وسرمایہ میں بہتری لائی اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے اقدامات کے ضمن میں پاکستان کی حکومت نے قائدانہ کردار اداکیاہے،مختصر اورطویل المیاد پالیسی سازی کے حوالہ سے پاکستان کے سکور میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک اور حسنین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کے مضبوط ورکرز کو ٹکٹ دیئے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام فیصلے بھی کارکنوں کی مشاورت سے ہی ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com