روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی

جو ڈیل اور ڈھیل دینی تھی وہ ملک چکی، شہباز گل

فیصل آباد: (مبشر بلوچ سے ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو ڈیل اور ڈھیل دینی تھی وہ ملک چکی، اب عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کو کوئی امیدوار نہیں ملا۔ ماضی میں ملک کو سڑکوں پر لگایا گیا لیکن تعلیم اور صحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ صحت کے معاملے میں ہم صحت کارڈز دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کے لیے اپنے مریضوں کا علاج کروانا مشکل تھا لیکن آج عمران خان نے سب کا اعلی اسپتالوں میں علاج ممکن بنایا۔ کہا گیا تھا سڑکیں اور پل بنانے ہیں، تعلیم اور صحت کی خیر ہے اور غریبوں کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ میری ذاتی توجہ اسکولوں اور کالجوں پر ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ہی غریب کو علاج کے لیے وہاں لے گیا جہاں نہیں ہو سکتا تھا۔ فیصل آباد میں تو مڈل اسکول ہی پورے نہیں ہیں۔ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہی ہو گا ہیرا پھیری سے نہیں۔ تعلیم کے نام پر فیصل آباد کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو 3،4 بتیوں کے پیچھے لگا دیا گیا تھا اور روز بتایا جارہا ہے کہ اب نواز شریف صاحب آ رہے ہیں جبکہ ایاز صادق کہہ رہے تھے کہ میں جا رہا ہوں نواز شریف کو لے کے آ رہا ہوں، کیا نواز شریف ملک کا راستہ بھول گئے ہیں ؟

معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کو جو ڈیل اور ڈھیل دینی تھی وہ مل چکی اب آپ کے سامنے عمران خان ڈٹ کے کھڑا ہے اور آپ کو بتانا پڑے گا کہ چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں اور اب ان کا ویزا ختم ہو رہا ہے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا اور اب مسلم لیگ ن والے ایک ڈھیل مانگیں گے لیکن ہم انہیں اُبلا ہوا آلو اور چھلی بھی نہیں دیں گے جبکہ آپ برگر اور چکن مانگ رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com