روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ، پاکستان میں پیٹرول پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ


اسلام آباد (یاسر ملک سے ) : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کمپنیز ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر اوگرا کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی گئی تھی پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کیا تھا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔ 31 دسمبر کو وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022ء سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے کر دیا گیا۔
قیمتیں 15 جنوری تک کیلئے طے کی گئی تھیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کے حوالے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 4.77 فیصد ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر9.08 فیصد، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.30 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2.70 فیصد شرح مقرر کردی گئی۔
یہاں واضح رہے کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث حکومت نے نومبر 2021 میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح صفر کر دی تھی۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 16 جنوری سے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com