روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2021 کے عرب دنیا کے سب سے قد آوررہنما قرارپائے،سروے رپورٹ

ریاض (ثاقب ابراہیم غوری سے ):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2021 کے عرب دنیا کے سب سے قد آور رہنما قرار پائے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے روس کے معروف نیوز چینل کی خصوصی سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2021 کے سب سے قد آور عرب رہنما بارے ووٹنگ ہوئی،

سروے میں 53 لاکھ 20 ہزار 927 افراد نے حصہ لیا جن میں سے 19 لاکھ 47 ہزار 362 نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ووٹ دیا جو کل رائے دہندگان کا 36.7 فیصد ہے۔ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی 13 لاکھ 87 ہزار 643 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے مجموعی طور پر 26.1 فیصد ووٹ حاصل کیے،

عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر 88 ہزار 69 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر،مراکش کے شاہ محمد السادس پانچویں، الجزائر کے عبدالمجید تبون چھٹے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ ساتویں، مصر کے عبدالفتاح السیسی آٹھویں، شام کے بشار الاسد نویں اور سوڈان کے عبدالفتاح البرہان دسویں نمبر پر آئے۔

آرٹی کے سروے میں دیگر عرب رہنماؤں کے حوالے سے بھی اظہار رائے کیا گیا ان میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید، دبئی کے محمد بن راشد آل مکتوم، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ٰآل خلیفہ، امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح، سلطنت عمان کے فرمانرواہیثم بن طارق، تیونس کے صدر قیس سعید، تیونس کی وزیراعظم نجلا بودن، فلسطینی صدر محمود عباس، لبنانی صدر میشال عون،

عراقی صدر برہم صالح، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، یمنی صدر عبدالرب منصور ھادی، لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر جنرل فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر، لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com