روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

سانحہ مری میں ہوٹلوں کو بدنام کرنا سازش ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن

مری: (عمران قذافی سے ) ہوٹل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں ہوٹلوں کو بدنام کرنا سازش ہے۔

مری ہوٹل ایسوسی ایشنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مری میں انسانی جانوں کا ضیاع انتظامیہ کی نا اہلی ہے اور مری ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے پاس ڈیزل ہی نہیں تھا۔ مری ہوٹل ایسوسی ایشن نے سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹے بعد بھی مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا گیا جبکہ مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی اعداد و شمار بھی غلط بتائے گئے۔

ہوٹل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے 50 یا 70 ہزار کرایہ لیا نہ لوگوں کے زیورات گروی رکھے۔ ہوٹل کے کمرے کا 70 ہزار کرایہ دینے والے ہوٹل سے پکی رسید کیوں نہیں مانگتے ؟ چھوٹے موٹے واقعات اہلیان مری کے ساتھ نہ جوڑے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان مری نے اپنی روایات کو زندہ رکھا اور سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچے۔ مقامی افراد نے سیاحوں کو گھروں میں رکھا اور ہوٹلز میں کمرے فری کر دیئے گئے تھے جبکہ مری میں تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں نے کام کیا۔

ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کہا کہ ایک خاتون نے کہا میرے زیور گروی رکھے گئے اور تب کمرہ دیا گیا۔ ثبوتوں کے ساتھ آئیں اور اگر کسی ہوٹل نے 70 ہزار روپے کرایہ ایک دن کا چارج کیا ہو گا یا زیور گروی رکھوائے گئے ہوں گے تو ہم اس کی رکنیت ختم کریں گے لیکن کسی غلط کام کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مری پاکستان میں ہے اور ہماری بھی کچھ روایات ہیں، اس برفباری میں کوئی ایک آدمی نہیں کہہ سکتا کہ میرا زیور یا پرس چوری ہو گیا۔ مری کے لوگوں کا مثبت چہرہ دیکھنا چاہئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com