وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں زیادہ کرایہ لینے والے ہوٹلوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور: (واصب ابراہیم غوری سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مری کے ہوٹلوں میں اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقررہ کرائے سے زیادہ وصول کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورمتعلقہ حکام اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں، کھانے پینے کی اشیاء اور رہائش میں اوورچارجنگ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں