روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

امریکی حکام کو ملک سے بلیک لسٹ کرنےکامعاملہ، امریکہ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ممکنہ طور پر ملوث ہونے پر امریکا کے 51 سینئر حکام اور عہدیداروں کو بلیک لسٹ کیے جانے پر امریکہ نے تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تہران کو امریکیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کو کہا ہے۔

رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک جاری بیان میں ایران کو سنگین نتائج دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں، امریکہ اپنے شہریوں کا تحفظ اور دفاع کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے 51 امریکی حکام اور عہدیداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے ان امریکی عہدیداروں کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت میں ان کے کردار کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ اور کئی سینئر امریکی حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں اور چند روز قبل ہی جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ نہیں چلایا جاتا، تو امریکہ سے بدلہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 3 جنوری 2020 کو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی فوج نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر فضائی کارروائی کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا اور اس واقعے میں ان کے نائب بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com