وزیراعظم کا قوم سے اہم خطاب، پیٹرولیم قیمتوں پر بڑا اعلان متوقع

وزیراعظم کا قوم سے اہم خطاب نامیاں تصویر

یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خطاب میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے سے متعلق فیصلوں پر بات کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، ممکنہ ریلیف پیکج، اور حکومت کی معاشی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ گزشتہ ہفتے بھی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

سیاسی و معاشی حلقوں میں اس خطاب کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، مہنگائی، اشیائے خورونوش اور عوامی اخراجات پر پڑ سکتا ہے۔ اگر قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان ہوتا ہے تو یہ حالیہ ہفتوں میں عوام کے لیے ایک اور بڑا معاشی ریلیف ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں