Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں محبت کا مطلب نہیں رہتا، سشمیتا سین

مبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں۔

سشمیتا سین اکثر اپنے قیمتی الفاظ سے مداحوں کو متاثر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہنے کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔

سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

لائیو سیشن میں اداکارہ نے کہا کہ جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں پیار کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، محبت آکر چلی جاتی ہے لیکن اگر عزت برقرار ہے تو محبت کو اظہار کرنے کا دوبارہ موقع ملتا ہے۔

اداکارہ کے لائیو سیشن پر مداحوں کی جانب سے درجنوں سوالات کیے گئے۔ باز نے پوچھا کہ وہ خود کو ہر وقت موٹیویٹڈ (Motivated) کیسے رکھتی ہیں؟

اس پر سشمیتا سین نے کہا کہ اس کی وجہ متاثر کن شخصیات کو سننا اور لوگوں کی حقیقی زندگی پر بنی دستاویزی فلمیں دیکھنا ہے، ان سادہ لوگوں کی کہانیاں جاننا جنہوں نے مخالفت کے باوجود غیر معمولی یا حیرت انگیز کام سر انجام دیے، جب میری موٹیویشن کم ہونے لگتی ہے تو میں ایسے لوگوں کو سنتی ہوں جس سے میرے اندر تبدیلی آ جاتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کی خبروں پر ردِ عمل دے کر اس کی غیر واضح طور پر تصدیق کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر روہمن شال کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم پہلے بھی دوست تھے اور اب بھی دوست ہیں، روہمن اور میرے درمیان ایک لمبے عرصے سے جو رشتہ تھا وہ ختم ہوچکا لیکن پیار برقرار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com