ڈی آئی خان: کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ

ڈی آئی خان کی فائل فوٹؤ

یوتھ ویژن نیوز : (شہزاد حُسین بھٹی سے) ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا صوبے کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144 کے تحت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بھی بند رہیں گے، جبکہ نقل و حرکت صرف اجازت یافتہ افراد کے لیے ممکن ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ کرفیو کے دوران اپنے شناختی کاغذات ساتھ رکھے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں