قطر میں امریکی سفارتخانے کے قریب رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت

دوحہ: امریکی سفارتخانے کے قریب رہنے والے شہریوں کو فوراً علاقے سے نکلنے کا حکم

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک سے) قطر کی وزارتِ داخلہ نے امریکی سفارتخانے کے قریب رہنے والے شہریوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوحہ: قطر کی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی سفارتخانے کے قریب رہنے والے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا تاکہ ممکنہ خطرات سے عوام اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور رہائشیوں کو پرسکون انداز میں وہاں سے منتقل ہونے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کیا جا رہا ہے اور کچھ شہریوں کو قریبی میٹرو سٹیشن یا محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ اقدام امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے انتباہ کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ انتباہ میں کہا گیا کہ اگر براہِ راست پروازیں دستیاب نہ ہوں تو عمان یا سعودی عرب کے راستے سفر کیا جائے۔

محکمہ داخلہ اور مقامی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعین کردہ محفوظ مقامات کی طرف جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں