مریم نواز کا لودھراں کے لیے بڑا تحفہ: 53 ہزار مستحقین کو گھر بیٹھے ‘رمضان نگہبان کارڈز’ ملیں گے، 24 دسترخوانوں کا بھی اعلان
یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "رمضان نگہبان پیکیج” اور "رمضان دسترخوان” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلع لودھراں میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع لودھراں کے 53 ہزار سے زائد مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 178 شمار کنندگان (Enumerators) کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو گھر گھر جا کر یہ کارڈز تقسیم کریں گی۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام مستحقین کو ان کی دہلیز پر کارڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی قطاروں میں نہ لگنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک کے آفیشلز کے تعاون سے رقوم کی ادائیگی کا عمل انتہائی شفاف رکھا جائے گا۔ کارڈ ہولڈرز بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنی پوری رقم وصول کر سکیں گے اور کسی بھی قسم کی کٹوتی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کٹوتی کی شکایت پر متعلقہ عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی قدم: لودھراں میں مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم، معاشی خود مختاری کا آغاز
رمضان دسترخوان اور بازاروں کا قیام: اجلاس میں لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 24 رمضان دسترخوان قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہر تحصیل میں آٹھ، آٹھ دسترخوانوں کے لیے کھلی اور مناسب جگہوں کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے علاوہ، ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ‘ماڈل بازار’ اور تحصیل کی سطح پر ‘رمضان بازار’ لگائے جائیں گے جہاں اشیائے خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی۔
لودھراں پولیو مہم: پہلے روز 98.8 فیصد ہدف حاصل، ایک لاکھ 28 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رمضان نگہبان پیکیج اور دسترخوانوں کی برانڈنگ اور رپورٹنگ میکانزم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ وہ تمام امور کی براہِ راست نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی مستحق محروم نہ رہے اور امداد کا عمل عزتِ نفس کے ساتھ مکمل ہو۔ اجلاس میں اے ڈی سیز سید وسیم حسن، لیاقت علی گیلانی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔