پنجاب سائنس انکلیو کا سنگ بنیاد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہائی ٹیک لیبارٹریز کا افتتاح

PM Shehbaz and CM Maryam Nawaz inaugurating PAFDA Lab Lahore
صدر ٹرمپ کا اسرائیل کا دورہ متوقع، کنیسٹ سے تاریخی خطاب کی تیاریاں مکمل

یوتھ ویژن نیوز : ( شہزاد چوہدری سے) لاہور: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں جنوبی ایشیا کے پہلے اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو اور پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

یہ منصوبہ ملکی تاریخ میں سائنسی ترقی کا ایک نیا باب ثابت ہوگا جہاں ایگریکلچر، ڈرگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیبارٹریز ایک ہی چھت تلے کام کریں گی۔ افتتاحی تقریب کی خاص بات 20 ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت تھی، جن کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں "فل مارکس” دیے اور علامتی طور پر سلوٹ بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے خواتین سائنسدانوں کے لیے 2 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے خصوصی ہاسٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پی اے ایف ڈی اے (PAFDA) کے ڈی جی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بریفنگ میں بتایا کہ اس اتھارٹی میں 232 سائنسدان خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 70 فیصد خواتین ہیں، جو کہ خواتین کی بااختیاری کی ایک روشن مثال ہے۔

اس منصوبے میں انگلینڈ اور ترکیہ کے تعاون سے ہائی ٹیک مشینیں نصب کی گئی ہیں، جن کی بدولت اب پاکستان کو ادویات اور خوراک کے معیار کی جانچ کے لیے غیر ملکی لیبارٹریز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ اقدام نہ صرف "میڈ ان پاکستان” مصنوعات پر عالمی اعتماد بحال کرے گا بلکہ برآمدات میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔ پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹس کا قیام اور کاسمیٹکس کے معیار کا تعین بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ ہوگا، جو ایک محفوظ اور صحت مند پنجاب کے تصور کو حقیقت میں بدل دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں