لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

“ڈپٹی کمشنر لودھراں پولیو مہم کی تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے”

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے)ضلع لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جو 2 فروری سے 5 فروری تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 85 ہزار 27 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم کے لیے ضلع بھر میں 73 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز، 286 ایریا انچارجز، 68 فکسڈ، 1459 موبائل اور 27 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

“ڈپٹی کمشنر لودھراں پولیو مہم کی تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے”

پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی زیر صدارت ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر قربان حسین، الائیڈ محکموں کے افسران کے علاوہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مائیکرو پلان، ایس او پیز، ویکسین کے معیار اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مہم کی تشہیر اور فیلڈ نگرانی کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

لودھراں میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس، نئی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں والدین کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا اپڈیٹ پلان شیئر کیا جائے اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اضافی پولیو ویکسین موصول ہو چکی ہیں اور شہریوں و سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں