خاتون ٹیچر کا نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق، بچے کی پیدائش کا عدالت میں اعتراف

خاتون ٹیچر کا نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق

یوتھ ویژن نیوز : آسٹریلیا کی ایک عدالت میں شادی شدہ خاتون ٹیچر نے نابالغ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے اور اس سے بچے کی پیدائش کا اعتراف کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے شہر منڈورا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ٹیچر ناؤمی ٹیکیا کریگ نے عدالت میں عائد کیے گئے 15 الزامات تسلیم کر لیے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ نے اگست 2024 سے دسمبر 2025 کے دوران نابالغ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق برقرار رکھا، جس وقت طالبعلم کی عمر صرف 12 سال تھی۔

ابتدائی طور پر خاتون ٹیچر پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم تفتیش کے دوران مزید 11 الزامات شامل کیے گئے، جنہیں بھی ملزمہ نے مان لیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ان الزامات میں ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ طویل عرصے تک مسلسل جنسی تعلقات قائم رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے تقریباً 14 ماہ تک نابالغ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق رکھا، اس دوران وہ حاملہ ہوئیں اور بعد ازاں بچے کو جنم بھی دیا۔

ناؤمی ٹیکیا کریگ پر 13 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق، بچے کی پیدائش، 16 سال سے کم عمر دیگر طلبا کے جنسی استحصال، بچوں کے ساتھ فحش رویہ اختیار کرنے اور بچوں سے متعلق جنسی مواد رکھنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

پولیس کمشنر نے واقعے کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم پورے معاشرے کے لیے شدید صدمہ ہیں، خاص طور پر جب ایسے جرائم کسی ذمہ دار عہدے پر فائز فرد کی جانب سے سرزد ہوں۔

خاتون ٹیچر نے آڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں تمام الزامات کا اعتراف کیا، جس کے بعد عدالت نے سخت حفاظتی شرائط کے ساتھ اس کی ضمانت برقرار رکھی، جن میں کسی بھی بچے کے ساتھ تنہائی میں رابطہ نہ رکھنے کی شرط شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ فریڈرک آئرن اینگلیکن اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہی تھیں اور گرفتاری کے وقت دوسرے بچے کی پیدائش پر چھٹیوں پر تھیں۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ لڑکا ان کے اسکول کا طالبعلم نہیں تھا، جبکہ خاتون ٹیچر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طلبا کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہی۔ کیس کو ضلعی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آئندہ سماعت 27 مارچ 2026 کو ہوگی اور خاتون ٹیچر کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں