بہاولپور: سینیٹر عون عباس بپی کی ILF رہنما رضا حسین لودھی کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر تعزیت

سینیٹر عون عباس بپی بہاولپور میں حسین امین خان لودھی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے

یوتھ ویژن نیوز : (مبشر بلوچ سے ) سینیٹر عون عباس بپی نے بہاولپور میں معروف قانون دان حسین امین خان لودھی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دعا کی۔

بہاولپور: صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری ILF رضا حسین خان لودھی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے معروف قانون دان حسین امین خان لودھی مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اس موقع پر سینیٹر عون عباس بپی نے مرحوم حسین امین خان لودھی کی قانونی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اصول پسند، باوقار اور انصاف پر یقین رکھنے والے قانون دان تھے، جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں : سینیٹر عون عباس بپی کی سابق ترجمان وزیراعلیٰ افتخار چیمہ کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

سینیٹر عون عباس بپی نے محمد امین خان لودھی، رضا حسین خان لودھی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

تعزیتی ملاقات کے موقع پر ٹکٹ ہولڈر این اے چوہدری سمیع اُللہ، بشارت رندھوا، ضلع جنرل سیکرٹری میاں نبیل الرحمان، ٹکٹ ہولڈر پی پی ملک احمد عثمان چنڑ، سٹی صدر خرم خان، سٹی جنرل سیکرٹری شاہد رمضان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی ہمراہ تھیں، جنہوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں