وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سجوانی گروپ کے وفد کی ملاقات،ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری پر گفتگو

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی سجوانی گروپ سے ملاقات، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری پر گفتگو

یوتھ ویژن نیوز : (عفان گوہر نمائدہ خصؤصی برائے ٹیک انفارمیشن سے) وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سجوانی گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس گروپ ’’سجوانی گروپ‘‘ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل آکشن کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے حالیہ دورۂ پاکستان نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اعلیٰ سطحی روابط اور مسلسل مشاورت سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، بلاک چین اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اماراتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری اور عالمی تجربہ، پاکستان کی افرادی قوت اور صلاحیت کے ساتھ مل کر معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ سیاسی قیادت کی حمایت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں