وزیر اعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل آکشن کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

وزیر اعظم کی پی ایس ایل آکشن کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

یوتھ ویژن نیوز : ( فیضان خان سے) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل آکشن کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی، دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ میں نئی جان آئی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے آکشن کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگوں میں سر فہرست بن گئی اور ملک میں کھیلوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور آکشن میں شریک ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے لیگ میں نئی جان پھونکی ہے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں N-25 اور5 دانش اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم نے بتایا کہ نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا اور ملک میں کرکٹ کے شائقین بھی محظوظ ہوں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ پی ایس ایل خطے کی نمایاں لیگوں میں شمار ہوتی جائے گی، اور لیگ میں شمولیت سے پاکستان کرکٹ میں معیار اور مقابلہ بازی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور متعلقہ ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید ترقی اور شفافیت کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں