وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ سے داماک گروپ کی ملاقات، ڈیجیٹل سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

shiza-fatima-khawaja-damac-group-digital-investment

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے داماک گروپ کے وفد کو ڈیجیٹلائزیشن اور خواتین کی شمولیت پر بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

یوتھ ویژن نیوز : (خصؤصی رپورٹ براے عفان گوہر سے) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ سے داماک گروپ کی ملاقات، ڈیجیٹل سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس گروپ کے وفد نے وزارت کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن وژن اور خواتین کی شمولیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں آؤٹ سورسنگ کے مواقع، ٹیک ٹیلنٹ کی پہچان، پراپرٹی ٹیکنالوجی (PropTech) اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کی ایفیشینسی بڑھانے اور لیکویڈیٹی کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد کو وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولنے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار سے داماک گروپ قیادت کی ملاقات

داماک گروپ کے وفد میں کو-مینجنگ ڈائریکٹر اور پریپکو کی CEO امیرہ حسین سجوانی، ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عقیب حسن، اور پریپکو کے جنرل منیجر ٹوکنائزیشن جوزف ایل ام شامل تھے۔ وفد نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں، ڈیجیٹلائزیشن کے نظام اور ملک میں پراپ ٹیک و ٹوکنائزیشن کے مواقع کی تعریف کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات واضح کرتی ہے کہ پاکستان حکومت ڈیجیٹلائزیشن، خواتین کی شمولیت اور جدید سرمایہ کاری کے مواقع کو ترجیح دے رہی ہے اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں