اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو
یوتھ ویژن نیوز : (علی رضا سے) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے ماسکو میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں، دوطرفہ تعلقات اور سیاسی، معاشی و سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور کے ساتھ اہم ملاقات
سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات میں مستقل اور مؤثر سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تعمیری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دوطرفہ رابطوں کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون میں بہتری آئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔ ملاقات میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔