صدرِ مملکت کا سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتوں پر افسوس
یوتھ ویژن نیوز: (واصب ابراہیم سے) صدر آصف علی زرداری نے سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ متاثرین کے ساتھ یکجہتی صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک تلخ حقیقت ہے جو بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو زیادہ متاثر کر رہی ہے، حالانکہ ان ممالک کا کاربن اخراج میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ موسمیاتی تعاون کی ضرورت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھی موسمیاتی آفات سے بری طرح متاثر رہا ہے، اس لیے متاثرہ ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے موسمیاتی لچک، تیاری اور تخفیف کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے نام تعزیتی پیغام میں دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔