بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا خبروں کی تردید—طارق فضل چوہدری
یوتھ ویژن نیوز: (عمران قذافی سے) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہونے کی خبریں جھوٹی اور بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی خرابی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور یہ غلط اطلاعات بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئیں۔ “صحت بالکل ٹھیک ہے”—طارق فضل وفاقی وزیر نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے بات چیت کے بعد تصدیق ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی زندگی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ 18ویں ترمیم اور سیاحت کا اختیار انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سیاحت صوبوں کے ماتحت آچکی ہے اور پی ٹی ڈی سی کے تمام اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ فلائٹس کا شیڈول طارق فضل چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ تربت–کراچی روٹ پر مسافروں کی ضروریات کے مطابق ہفتہ وار چار فلائٹس چلائی جا رہی ہیں۔