پنجاب میں بار بار چالان؟ گاڑی سیدھی نیلام—مریم نواز کا بڑا فیصلہ

punjab-challan-car-auction-maryam-nawaz-strict-traffic-reforms
 شہزاد حُسین بھٹی نمائدہ خصؤصی و بیوروچیف

یوتھ ویژن نیوز: ( شہزاد حُسین بھٹی نمائدہ خصؤصی و بیوروچیف سے) پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا 60 سال بعد سب سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اب کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہونے پر وہ گاڑی براہِ راست نیلام کی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے نافذ ہوں گے۔

بار بار چالان—سخت کارروائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر مناسب پارکنگ کے کسی میرج ہال کو اجازت نہیں ملے گی، جبکہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری فراہم کی جائے گی۔ کم عمر ڈرائیونگ پر کریک ڈاؤن حکومت نے اعلان کیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کیلئے بھرپور کارروائی ہوگی اور لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کیلئے 30 دن کی ڈیڈ لائن وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا ہوگا، ٹریفک پولیس کو آخری موقع دے رہی ہوں، اگر بہتری نہ آئی تو نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے گا، لاہور سمیت تمام شہروں کی ٹریفک صورتحال کو 30 دن میں بہتر بنانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں