افغانستان کا تاجکستان بارڈر پر ڈرون حملہ،3 چینی شہری ہلاک
یوتھ ویژن نیوز:(نمائدہ خصؤصی امجد محمود بھٹی سے) تاجکستان کے بارڈر کیمپ پر افغانستان سے ڈرون حملہ—3 چینی باشندے ہلاک، تاجک حکام کا افغان حکومت سے بارڈر سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ۔
تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق استقلال بارڈر پوسٹ کے قریب مزدوروں کے ایک کیمپ پر افغانستان کی حدود سے ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم سے وابستہ تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات ہونے والے اس حملے میں گرینیڈ اور اسلحہ نصب ڈرون استعمال کیا گیا، جب کہ واقعہ ’یول‘ بارڈر ڈیٹچمنٹ کے علاقے میں قائم فرسٹ بارڈر گارڈ پوسٹ استقلال کی حدود میں پیش آیا۔ تاجکستان نے سرحدی امن کو درپیش خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کی کارروائی کی سخت مذمت کی اور افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ حکام نے کہا کہ افغانستان میں موجود جرائم پیشہ گروہ علاقائی امن کے لیے مسلسل چیلنج بنے ہوئے ہیں، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان بارڈر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔