ضمنی انتخابات: 13 حلقوں میں غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کی واضح برتری
یوتھ ویژن نیوز : (امجد محمود بھٹی سے) ملک بھر کے 13 قومی و صوبائی حلقوں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، جہاں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) مختلف حلقوں میں نمایاں برتری حاصل کر رہی ہے اور ایک نشست پہلے ہی جیت چکی ہے۔ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ کے ووٹرز نے اپنے اپنے امیدواروں کا انتخاب کیا۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان — ن لیگ آگے
108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر لغاری 40,527 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار دوست کھوسہ 19,008 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ساہیوال: این اے 143 — بھاری برتری
تمام 442 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری محمد طفیل جٹ 136,313 ووٹ کے ساتھ واضح برتری لیے ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر نے 13,120 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کی NA-129 ضمنی انتخاب میں حافظ نعمان کی کامیابی پر مبارکباد
161 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے بابر نواز 44,707 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شہرناز 28,469 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور: این اے 129 — ن لیگ کی جیت
مسلم لیگ (ن) کے حافظ محمد نعمان نے 63,441 ووٹ لے کر نشست جیت لی، جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29,099 ووٹ حاصل کیے۔ لیگی امیدوار 34,342 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 17.24 فیصد ریکارڈ ہوا۔
فیصل آباد: این اے 96 — ن لیگ آگے
153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کے بلال چوہدری 63,957 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 21,067 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269 — پیپلز پارٹی برتری میں
63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علمدار قریشی 23,227 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی نے 13,444 ووٹ حاصل کیے۔
میانوالی: پی پی 87 — لیگی امیدوار آگے
96 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں علی حیدر نور خان 44,944 ووٹ کے ساتھ سبقت لیے ہوئے ہیں جبکہ نوابزادہ ایاز خان 2,622 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 98 — ن لیگ برتری میں
غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 28,907 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ 20,401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 115 — ن لیگ برتری میں
68 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 12,431 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 2,012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ساہیوال: پی پی 203 — واضح سبقت
185 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے چوہدری محمد حنیف جٹ 46,820 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر نے 10,975 ووٹ حاصل کیے، ٹرن آؤٹ 23 فیصد رہا۔
سرگودھا: پی پی 73 — ن لیگ آگے
89 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 28,704 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 4,091 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پولنگ کا مجموعی انتظام
ملک بھر میں 2,792 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا تھا جبکہ امن و امان کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔