سکیورٹی فورسز کا بڑا وار—18 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، مریم نواز کا زبردست خراجِ تحسین
یوتھ ویژن نیوز: (شہزاد چوہدری سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 18 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت پر بہادر اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور بہادری قابلِ فخر ہیں، یہ جوان اپنی جانوں پر کھیل کر قوم کو محفوظ بناتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز: صدر زرداری اور شہباز شریف کا بھرپور خراجِ تحسین
مریم نواز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہر کامیاب کارروائی دشمن کے عزائم کو ناکام بناتی ہے اور یہ ثابت کرتی ہے کہ ریاست کسی بھی بیرونی معاونت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورک کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے محافظوں کی بہادری اور فرض شناسی ہی پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔