یوسف رضا گیلانی کا بڑا اعلان! عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

“قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ملتان میں ظہرانے کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے

یوتھ ویژن نیوز: (محمد علی ؐمغل بیوروچیف ملتان سے) رکن پنجاب اسمبلی کامران عبداللہ مڑل کی رہائش گاہ پر قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہم سیاسی، سماجی اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت، بلدیاتی انتخابات اور گراس روٹ سطح پر حکومتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا فوری حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد ریلیف پہنچانے کے لیے متعلقہ اداروں کو تیز رفتار کام کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ترقیاتی اسکیموں کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا محمود گروپ ٹیکسٹائل ملز کا دورہ: جدید ٹیکنالوجی، برآمدات اور کپاس کے شعبے پر اہم گفتگو

رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کی صورتحال اور صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید نئے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں جن پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

“قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ملتان میں ظہرانے کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے”
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ملتان میں ظہرانے کے دوران شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقے کی سیاسی صورتحال، پارٹی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ شرکاء نے علاقائی ترقی اور فلاحِ عامہ کے لیے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت علاقہ کی دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں